ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : گرو سدھیندرا بی بی اے کالج میں طالبات کے لئے حفاظتی اور مدافعاتی ورکشاپ کا انعقاد

بھٹکل : گرو سدھیندرا بی بی اے کالج میں طالبات کے لئے حفاظتی اور مدافعاتی ورکشاپ کا انعقاد

Tue, 27 Sep 2016 19:44:06    S.O. News Service

بھٹکل :۲۷/ستمبر (ایس او نیوز) گرو سدھیندرا بی سی اے اور بی بی اے کالج کے شعبہ بااختیار خاتون  اور روٹراکس کلب کے اشتراک سے کالج طالبات اور خاتون عملے کو بااختیار بنانے کے لئے کالج ہال میں مدافعت اور تحفظاتی ورکشاپ کا انعقاد  کیا گیا ۔

مدھوکیشور آر نائیر نے ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے تحفظاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ کوچر ، استاد واسو نائک کی نگرانی میں سریش موگیر، امیش نائک، ناگپا نائک ، راج شیکھر گوڈا نے خود کی مدافعت اور حفاظت کے گُر سکھائے اور مظاہرے کے ذریعے ان کی تربیت کی ۔ اس موقع پر پرنسپال ناگیش بھٹ، شعبہ کی نگراں کار ونوتا مرڈیشور، نیشا نائک، پلوی نایک، ودیا پائی موجود تھے۔ طالبہ سمپریتا بھٹ نے شکریہ اداکیا۔ اشونی کائی کنی نے نظامت کی۔

 

 

SahilOnline Coastal news bulletin in URDU 27th Sep 2016:

 


Share: